امرتسر ،20؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) راون جلانے کے دوران ہوئے حادثہ پر سیاسی الزام تراشیاں شروع ہوگئی ہیں۔دسہرہ کے جس پروگرام کے دوران حادثہ ہوا اس میں نوجوت سنگھ سدھو کی بیوی نوجوت کور مہمان خصوصی تھیں۔اس کے بعد بی جے پی اور اکالی دل نے انہیں گھیرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ حادثے کے دوران بھی نوجوت خطاب کرتی رہیں۔اب اس معاملے میں نوجوت کور کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں سے کئی بار دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کے اندرآنے کی اپیل کی تھی۔جمعہ کی رات جب پورا ملک دسہرہ منانے میں مشغول تھا تو امرتسر میں موت کا قہر ٹوٹ پڑا۔امرتسر اور مناولا کے درمیان پھاٹک نمبر 27 کے قریب راون دیکھنے کے لئے بھیڑ ریلوے ٹریک پر کھڑی تھی۔اسی دوران ٹرین پوری رفتار میں گزری اور 60 لوگوں کو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا۔اس پروگرام میں کانگریس ممبر اسمبلی سدھو کی بیوی کی موجودگی کو بی جے پی نے مسئلہ بنا لیا۔بی جے پی کیراون جلانے کے دوران ہوئے حادثہ پر سیاسی الزام تراشیاں شروع ہوگئی ہیں۔دسہرہ کے جس پروگرام کے دوران حادثہ ہوا اس میں نوجوت سنگھ سدھو کی بیوی نوجوت کور مہمان خصوصی تھیں۔اس کے بعد بی جے پی اور اکالی دل نے انہیں گھیرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ حادثے کے دوران بھی نوجوت خطاب کرتی رہیں۔اب اس معاملے میں نوجوت کور کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں سے کئی بار دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کے اندرآنے کی اپیل کی تھی۔جمعہ کی رات جب پورا ملک دسہرہ منانے میں مشغول تھا تو امرتسر میں موت کا قہر ٹوٹ پڑا۔امرتسر اور مناولا کے درمیان پھاٹک نمبر 27 کے قریب راون دیکھنے کے لئے بھیڑ ریلوے ٹریک پر کھڑی تھی۔اسی دوران ٹرین پوری رفتار میں گزری اور 60 لوگوں کو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا۔اس پروگرام میں کانگریس ممبر اسمبلی سدھو کی بیوی کی موجودگی کو بی جے پی نے مسئلہ بنا لیا۔بی جے پی کے الزامات کے درمیان نوجوت کور کی صفائی سامنے آ گئی ہے۔نوجوت کور نے کہاکہ دھوبی گھاٹ میدان کے اندر نشستیں خالی تھیں۔راون کو مضبوطی سے باندھا گیا تھا اور اس کے گرنے کی وجہ سے بھگدڑ کا کوئی خدشہ نہیں تھا۔وہاں بھگدڑ ہوئی نہیں۔4۔5 بار اعلان کر کے لوگوں کو دھوبی گھاٹ کے میدان کے اندر بلایا بھی گیا تھا۔بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ بغیر اجازت کے اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ حالانکہ بعد میں دسہرہ کمیٹی نے خط دیکھانے کا دعوی کیا کہ اجازت لی گئی تھی اور پولیس نے این او سی بھی دی تھی۔